اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی صحافی سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت12 جون تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی صحافی سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل چودھری خانزادہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرلیااورسماعت12 جون تک ملتوی کردی۔
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.