Saturday, June 20, 2020

انجان عورت کیساتھ راہ چلتے فحش حرکت، ویڈیو وائرل، ملزم ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گیا

انجان عورت کیساتھ راہ چلتے فحش حرکت، ویڈیو وائرل، ملزم ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور انجان عورت کیساتھ راہ چلتے فحش حرکت کرنے والے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ملزم ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں  واقع دل کوشہ کالونی میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک موٹرسائیکل سوار شخص   ویران گلی میں  اکیلے جاتی خاتون کو نامناسب انداز سے چھوتے ہوئے فرار ہوجاتا ہے۔ خاتون  اس انتہائی شرمناک حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں۔
نعمان اجمل نامی شخص نے سی سی ٹی وی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص انجان عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہا ہے کیا لاہور کی پولیس ایسے سماج کے دشمن کو نہیں پکڑ سکتی۔  
اس انتہائی شرمناک حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیااور ملزم کو پکڑنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
بعدازاں  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ڈولفن سکواڈ لاہور نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف انیس جون کو مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔  پولیس ایسے جرائم کے خلاف ایکشن لینے کا سلسلہ جاری رکھے گی
Embedded video

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.