عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئیکانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میںمیرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئیجس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہاس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئیمیں تو اس دن سے ہراساں ہوں کہ جب حکم ملےخشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئیاب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیںاب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئیکوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیںدل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں آئے کوئی
Beautiful Pakistan villay. pakistani news. beauti & health tIps. urdu poetry. pakistani drama, songs, funn & art. Beautiful seen, Beautiful place International News. intertainment.
Saturday, June 27, 2020
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی
Labels:
urdu poetry
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.