Sunday, June 14, 2020

سعودی حکومت نے پاکستانی تارکین کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

سعودی حکومت نے پاکستانی تارکین کے نام اہم پیغام جاری کر دیا


ریاض سعودی مملکت میں 22 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں ہندوستانی بھی یہاں پررزق کما رہے ہیں۔ مملکت میں کورونا کے وار تیز ہوتے جا رہے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے اُردو سمجھنے والے افراد کو کورونا سے آگاہی دینے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو تیار کروائی گئی ہے جس کا مقصد پاکستانی اور ہندوستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے
اس ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر بھی مقیم ہیں، وہ بھی کورونا کی مشتبہ علامات پر ہسپتال جا کر اپنا چیک اپ اور علاج کروا سکتے ہیں۔ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔تمام تر علاج مفت ہو گا، کسی بھی مد میں کوئی بھی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ اس پیغام میں پاکستانیوں سے کہا گیا ہے  عزیز دوستو آپ کی خاموشی آ پ کے عزیز و اقارب کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے
اگرآپ کو محسوس ہو کہ آپ کی طبیعت خراب ہے تو آپ اپنے نزدیک ترین ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔ آپ لوگ یہاں پر مہمان ہیں۔جو بھی آپ کا حق بنتا ہے، وہ آپ کو ملے گا۔ کسی کی بات پر دھیان نہ دیں۔ یہاں کے بادشاہ شاہ سلمان نے آپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شاہ سلمان نے اعلان کیا ہے کہ یہاں پر ہر کسی کا علاج مفت ہو گا۔ اور آپ مطمئن رہیں کہ آپ کا یہاں علاج مکمل اور بہترین ہو گا۔
اگر آپ کے پاس اقامہ ہے یا نہیں ہے، یا کسی قسم کا بھی جرمانہ ہے، ان تمام صورتوں میں علاج سے متعلق گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہسپتال میں جا کر آپ اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔ ہینڈ گلوز استعمال کریں، فیس ماسک استعمال کریں۔ تھوڑی سی دُوری اختیار کر کے آپ اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں۔ خدارا کچھ احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر ضرور عمل کریں۔
اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنائیں 

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.