Saturday, June 20, 2020

سعودی حکومت کا مکہ مکرمہ کی تمام مساجد دوبارہ نمازیوں کیلئے کھولنے کا اعلان




ریاض سعودی عرب کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت کل سے تمام مساجد کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے

یہ تمام مساجد کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی تھیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں

سعودی وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے مساجد میں نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔ رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1184 تک .پہنچ چکی ہے

اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی کو مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی مساجد کھول دی تھیں اور طے کر دیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.