پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈان رچی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے منسٹرز انکلیو میں ان کا ریپ کیا جس کے بعد 2 ہزار پاؤنڈ کی رقم دی
سنتھیا رچی نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رحمان ملک نے ورک ویزا کے سلسلے میں منسٹرز انکلیو میں بلایا تھا جہاں نشیلی دوا پلا کر میرا ریپ کیا. سنتھیا رچی نے کہا کہ وہ اعظم سواتی کی بیٹی کی این جی او میں کام کیا کرتی تھیں اس وقت اعظم سواتی پی ٹی آئی میں جارہے تھے اس لیے رحمان ملک نے مجھے ان کی این جی او چھوڑنے کا کہا اور مجھے 2 ہزار پاؤنڈ دے کر کہا کہ وہ میرے لیے نئی نوکری تلاش کریں گے اس دوران میں اس رقم سے اپنے اخراجات پورے کروں
اینکر پرسن محمد مالک نے سوال پوچھا کہ یہ بہت ہی عجیب بات لگتی ہے کہ ایک شخص نے آپ کا ریپ کیا ہو اور آپ اس سے رقم لے رہی ہیں اس سوال پر سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ ایسا نہیں ہوا کہ میں نے وہ پیسے اپنے ہاتھوں سے اٹھالیے ہوں بلکہ ان کے ڈرائیور نے یہ تمام چیزیں میرے ساتھ گاڑی میں رکھیں یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ رقم میرے ساتھ آئی تھی اس لیے مجھے رکھنی پڑی جو موبائل فون انہوں نے مجھے دیا تھا وہ میری جاسوسی کیلئے استعمال ہوا، وہ 2 ہزار پاؤنڈ کافی عرصے تک میری ٹیبل پر پڑے رہے
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.