تیری خوشبو کا پتا کرتی ہےمجھ پہ احسان ہوا کرتی ہےچوم کر پھول کو آہستہ سےمعجزہ باد صبا کرتی ہےکھول کر بند قبا گل کے ہواآج خوشبو کو رہا کرتی ہےابر برستے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہےزندگی پھر سے فضا میں روشنمشعل برگ حنا کرتی ہےہم نے دیکھی ہے وہ اجلی ساعترات جب شعر کہا کرتی ہےشب کی تنہائی میں اب تو اکثرگفتگو تجھ سے رہا کرتی ہےدل کو اس راہ پہ چلنا ہی نہیںجو مجھے تجھ سے جدا کرتی ہےزندگی میری تھی لیکن اب توتیرے کہنے میں رہا کرتی ہےاس نے دیکھا ہی نہیں ورنہ یہ آنکھدل کا احوال کہا کرتی ہےمصحف دل پہ عجب رنگوں میںایک تصویر بنا کرتی ہےبے نیاز کف دریا انگشتریت پر نام لکھا کرتی ہےدیکھ تو آن کے چہرہ میرااک نظر بھی تری کیا کرتی ہےزندگی بھر کی یہ تاخیر اپنیرنج ملنے کا سوا کرتی ہےشام پڑتے ہی کسی شخص کی یادکوچۂ جاں میں صدا کرتی ہےمسئلہ جب بھی چراغوں کا اٹھافیصلہ صرف ہوا کرتی ہےمجھ سے بھی اس کا ہے ویسا ہی سلوکحال جو تیرا انا کرتی ہےدکھ ہوا کرتا ہے کچھ اور بیاںبات کچھ اور ہوا کرتی ہے
Beautiful Pakistan villay. pakistani news. beauti & health tIps. urdu poetry. pakistani drama, songs, funn & art. Beautiful seen, Beautiful place International News. intertainment.
Saturday, June 6, 2020
تیری خوشبو کا پتا کرتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.