Monday, June 1, 2020

واجد علی 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئے


  
ممبئی: 
بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئے



بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موسیقار واجد علی طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ طبعیت زیادہخراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

الی ووڈ کے معروف گلوکار وموسیقار سلیم مرچنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واجد علی کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی کی موت سے بہت دکھی اور حیران ہوا ، آپ کے جانے سے ہماری انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے

معروف بھارتی گلوکار مکا سنگھ نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ بہت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بہت سے ہٹ گانے دینے والے بہت ہی باصلاحیت موسیقاروگلوکار واجد علی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے اور واجد علی نے حال ہی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے گانے ’بھائی بھائی‘ کی کمپوزنگ دی تھی۔
  
 
 

1 comment:

  1. Allah Wajid Ali KO JANNAT mein jaga atta kera or un k ghar walon ko saber da

    ReplyDelete

Please do not enter any spam link in the comment box.