Tuesday, July 7, 2020

سعودیہ میں مقیم پاکستانی اپنا کفیل کیسے بدل سکتے ہیں

سعودیہ میں مقیم پاکستانی اپنا کفیل کیسے بدل سکتے ہیں؟

 سعودی عرب میں بیشتر پاکستانی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے کفیل کے ہاتھوں تنگ ہوتے ہیں، اور ان کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ نقل کفالہ یعنی کفیل کی تبدیلی کرا لیں۔ اس حوالے سے سعودی وزارت برائے افرادی قوت نے وضاحت کی ہے کہ تارکین وطن اپنے کفیل کی منظوری کے بغیر بھی نقل کفالہ کرا سکتے ہیں۔ جو کہ تین صورتوں میں ممکن ہے


اُردو نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے’العنایہ بالعملا‘ ایپ کے ذریعے بیان میں کہا کہ ان تین صورتوں میں اول یہ ہے کہ کارکن اقامہ اور ورک پرمٹ ختم ہوگیا ہو۔ دوم اگرآجر نے مسلسل تین ماہ تک اجیر کی تنخواہ ادا نہ کی ہو۔سوم اگر کارکن کی ’ہروب‘ کی رپورٹ کی بابت یہ ثابت ہوجائے کہ دھوکہ دہی کے طور پر کی گئی ہے


سعودی عرب میں ورک ویزے پر مقیم غیر ملکی کیلیے لازم ہے کہ جس کمپنی یا شخص کا ویزا ہواسی پرکام کریں، کسی دوسری جگہ ملازمت کرنیوالے خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں


وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اجر اور اجیر کویہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر کوئی کارکن اپنے آجر کی مرضی سے دوسری جگہ کام کرے تو وہ کفالت تبدیل کرائے جسے قانونی اصطلاح میں ’نقل کفالہ ‘کہا جاتا ہے۔نقل کفالہ کی فیس مقرر ہے پہلی مرتبہ کفالت کی تبدیلی پر 2 ہزار دوسری مرتبہ 4 اور تیسری مرتبہ 6 ہزار ریال ہے جس کے بعد قانونی طور پر کارکن اس بات کا مجاز ہوگا کہ وہ کام کرسکے


نقل کفالہ کیلیے وزارت افرادی قوت کے قوانین میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایسے کارکن جو اس امر کا ثبوت پیش کریں کہ ان کے آجر کی جانب سے ورک پرمٹ اور اقامہ تجدید نہیں کرایا گیا اور ان کی سابقہ کمپنی ریڈ زون میں ہوتو انکا نقل کفالہ فوری طورپر کردیاجاتا ہے۔دوسری صورت اگر کارکن اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ آجر کی جانب سے مسلسل 3 ماہ تک اسے تنخواہ ادا نہیں کی گئی یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ قانون کی رو سے تمام کمپنیاں اس امر کی پابند ہیں کہ کارکنوں کو بینک کے ذریعے تنخواہ ادا کریں اور ثبوت کے طور پر کارکن بینک سے تنخواہ کا ریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں


نقل کفالہ کی تبدیلی کے لیے تیسری صورت غلط ’ہروب‘ کی ہے۔اگر لیبر آفس اس بات پر قائل ہو جائے کہ آجر کی جانب سے ہروب غلط لگایا گیا ہے تو کارکن کا ہروب کینسل کرکے اسے کفالت کی تبدیلی کا حکم دیاجائے گا۔وزارت کے مطابق یہ تین صورتیں ایسی ہیں جن میں اجیر اپنے آجر کی منظوری کے بغیرنقل کفالہ کراسکتا ہے۔ قانون محنت میں یہ سہولت اجیروں کو مہیا ہے


اس حوالے سے آجر کا اعتراض ناقابل قبول ہوگا۔اُردو نیوز کے مطابق یہاں ایک امر کی نشاندہی ضروری ہے جس کے بارے میں اکثر تارکین لاعلم ہیں وہ یہ کہ مملکت آنے والا کوئی بھی غیر ملکی جس ویزے پر آتا ہے تو اس کا ریکارڈ لیبرآفس اور محکمہ پاسپورٹ میں رہتا ہے۔اس لیے اس صورت میں جب کہ کارکن کفالت تبدیل کرکے کسی دوسرے کفیل کے پاس کام کررہا ہو اور وہ کارکن کو مجبور کرکے کہ اس کا فائنل ایگزٹ لگا دے گا تو یہ قانونی طور پرغلط ہے اس صورت میں بھی کارکن لیبر آفس سے رجوع کر سکتا ہے کیونکہ وہ مملکت اس کفیل کے ویزے پر نہیں آیا بلکہ اس نے موجودہ کفیل کے پاس صرف کفالت تبدیل کی ہے


اس صورت میں کفیل ایک ہی سبب سے خروج لگا سکتا ہے کہ اگر کارکن کے خلاف جرم کا کوئی ثبوت ہو اور عدالت نے اسے مجرم قرار دیا ہو

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا ..

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکول 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے تمام سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ صوبے میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن اب جاری کیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

واضح رہے کہ 2 روز سے خبریں زیر گردش ہیں کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا۔ تاہم اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں درست نہیں ہیں۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا

ان کا کہنا ہے کہ میرا گزشتہ بیان یہ تھا کہ کرونا کے باعث بننے والے صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسی صورت میں اسکولوں کو 15 اگست سے سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہمیں بچوں اور ٹیچرز کی زندگی عزیز ہے۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال دیکھ کر اور وفاق کو کرنا ہے

امریکہ میں موجود ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لیے خطرے کی گھنٹی

امریکہ میں موجود ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لیے خطرے کی گھنٹی

 امریکہ میں موجود ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لیے خطرے کی گھنٹی اگر متعلقہ یونیورسٹیاں صرف آن لائن کورسز میں تبدیل ہو جاتی ہیں تو امریکہ میں ڈگری حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلباء کو ملک چھوڑنا پڑے گا یا ان کو ملک بدری کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں موجود ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی طلباء کو بری خبر سنا دی گئی ہے

امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کے حصول کے لیے امریکہ میں موجود بین الاقوامی طلباء کو ملک چھوڑنا پڑ سکتا ہے یا بصورت دیگر ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اگر ان طلباء کی متعلقہ یونیورسٹیاں ریگولر کلاسز کی بجائے صرف آنلائن کلاسز لینا شروع کر دیتی ہیں تو

سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کا یہ فیصلہ ہزاروں غیر ملکی طلباء کو متاثر کر سکتا ہے

متاثرہ طلباء میں ریگولر کلاسز کے لیے آئے غیر ملکی طلباء اور ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لینے کے لیے آئے بین الاقوامی طلباء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر تعلیمی یا ووکیشنل تعلیم کے لیے آئے طلباء بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر میں یونیورسٹیاں آنلائن کلاسز کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ رپورٹ میں ہارورڈ یونیورسٹی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جہاں تمام کورسز کی آنلائن کلاسز کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں یہاں تک کہ کیمپس میں موجود غیر ملکی طلباء کو بھی آنلائن کلاسز لینا پڑ رہی ہیں، چنانچہ یہ وہ بنیادی وجہ ہے جو غیر ملکی طلباء کو اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کی راہ ہموار کرتی ہے

اس ضمن میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ گریجوایٹ کی طلباء ولیریا مینڈیولا کا کہنا ہے کہ بہت ہی بےیقینی اور مایوسی کا عالم ہے۔ مینڈیولا کا کہنا ہے کہ اگر مجھے میکسیکو واپس جانا پڑتا ہے تو میں اس قابل ہوں جا سکتی ہوں واپس لیکن بہت سے غیر ملکی طلباء اس طرح واپس نہیں جا سکتے۔ امریکن کونسل آن ایجوکیشن کے نائب صدر بریڈ فارنسورتھ کا کہنا ہے کہ اس اعلان نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے

Today Open Market Currency Rates in Pakistan PKR Exchange Rates


Currency Rate in Pakistan Latest currency rates in Pakistan according to the Forex Association on 7 July 2020 are US Dollar: PKR 167.70, Euro: PKR 188.00, British Pound: PKR 212.00, Saudi Riyal PKR 44.00, UAE Dirham PKR 45.50, Australian Dollar PKR 118.00. More buying and selling rates are given below.

Currency                     Symbol               Buying                                Selling
 U.S. Dollar             USD                166.70 PKR                       167.70 PKR

Euro                        EUR                185.00 PKR                      188.00 PKR

Britis Pound             GBP                206.00 PKR                      212.00 PKR

UAEDirham            AED                44.50 PKR                       45.50 PKR

Saudi Riyal              SAR                43.50 PKR                        44.00 PKR

      Kuwaiti Dinar         KWD               513.50 PKR                      516.00 PKR

Canadian Dollar       CAD                121.00 PKR                      125.00 PKR
   
Australian Dollar       AUD               114.00 PKR                     118.00 PKR

Omani Riyal              OMR               425.30 PKR                      427.30 PK

Japanese Yen             JPY                  1.53 PKR                           1.56 PKR

Malaysian Ringgit       MYR             38.65 PKR                        39.00 PKR

Qatari Riyal                QAR               44.65 PKR                        45.00 PKR

Bahrain Dinar             BHD                426.00 PKR                     428.00 PKR

Thai Bhat                     THB               5.30 PKR                         5.40 PKR

Chinese Yuan               CNY               23.65 PKR                        23.80 PKR

Hong Kong Dollar      HKD                21.90 PKR                        22.15 PKR

Danish Krone              DKK               23.75 PKR                        24.05 PKR

New Zealand Dollar     NZD              101.95 PKR                      102.65 PKR

Singapore Dollar          SGD                117.50 PKR                      120.50 PKR

Norwegians Krone        NOK               16.58 PKR                        16.83 PKR

Swedish Krona              SEK                17.30 PKR                        17.55 PKR

Swiss Franc                  CHF                 172.50 PKR                      173.40 PKR
                                     
Indian Rupee                 INR                  2.15 PKR                         2.22 PKR







وزیراعظم عمران خان کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر کارروائی اور ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر کارروائی اور ..

 وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر کارروائی اور ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی عوام کو بلا تعطل اور کم قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بین الصوبائی نقل و حرکت کے حوالے سے آسانی کو یقینی بنایا جائے، گندم اور آٹے کے حوالے سے وفاق اور صوبے مربوط اور ہم آہنگ حکمت عملی مرتب کریں، ضرورت کے مطابق ذخیرہ کو یقینی بنایا جائے، ماضی میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث عناصر نے نہ صرف کسان کو ان کے جائز کے منافع سے محروم کیا بلکہ عام آدمی کو زائد قیمت پر آٹا خریدنے پر مجبور کیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب  سندھ بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔
صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بنیادی اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات اور ان اقدامات کے نتائج کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں صوبوں میں ضروری ادویات اور آکسیجن کی سپلائی کو بلا تعطل ممکن بنانے کے حوالے سے بھی شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اب تک 716 ٹن آٹا اور ایک ارب سے زائد مالیت کی 16008.5 ٹن چینی بڑے ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلروں سے تحویل میں لی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے اقدامات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب میں چینی کی قیمت سب سے کم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مزید موثر کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے۔ گندم اور آٹے کی عوام کو بلا تعطل اور کم قیمت پر دستیابی کو ممکن بنانے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت تقریبا 35ارب روپے مالیت کی گندم کل سے ریلیز کر رہی ہے

اس اقدام کی بدولت نہ صرف آٹے کی قلت ختم ہو گی بلکہ گندم اور آٹے کی قیمت میں مرحلہ وار کمی بھی ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی طرف سے گندم کے حوالے سے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندم کی کم قیمت اور بلا تعطل دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی دقت درپیش نہ ہو

وزیراعظم عمران خان نے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کی سربراہی میں تمام صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کو گندم اور آٹے کے حوالے سے مربوط اور ہم آہنگ حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تمام صوبوں میں یکسانیت کے ساتھ ساتھ ہر صوبے میں ضرورت کے مطابق مناسب سٹاک کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس حکمت عملی کا محور کسان اور عام شہری ہوں کیونکہ ماضی میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر نے نہ صرف کسان کو اس کے جائز منافع سے محروم کیا بلکہ عام آدمی کو بھی زائد قیمت پر آٹا خریدنے پر مجبور کیا

کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو ..

 کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں عمارت کی بیرونی سیلنگ ٹوٹ ٹوٹ کر قریبی شاہراہ پر گرتی رہی، شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کراچی کی ایک بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے
بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پیر کے روز اس وقت بنائی گئی جب کراچی میں موسلادھار بارش ہو رہی تھی۔ اس دوران مذکورہ عمارت کی بیرونی سیلنگ ٹوٹ کر زمین پر گرنا شروع ہوگئی۔ اسی دوران ایک دوسری عمارت میں موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون 
بارشوں کے پہلے سلسلے کا آغاز چکا ہے

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آنے کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 8 جولائی تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھار 
بارش ریکارڈ کی گئی ہے

ماہرین موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بارش کو ہیوی رین کہا جا سکتا ہے۔ بارش کے باعث شہر قائد میں پیش آئے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔ کراچی میں کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی معطل ہوگئی جبکہ سڑکوں پر کھڑے پانی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہوں گی

Prince Charles almost called off his wedding with Princess Diana terming her a child



Princess Diana’s life was filled with turbulence ever since she tied the knot to Prince Charles.
And while the couple’s shaky ties were no news for the world, many details about their relationship and the unfair treatment given to Diana by Charles, remained hidden from the world.
According to new details coming afloat prior to their marriage the Prince of Wales almost called off the wedding referring to Diana as a child.
According to Express a documentary about the royals disclosed that Charles had confided in his friends about his apprehensions of tying the knot to Diana, saying he felt that she was still a child and certainly not old enough to get married.
It was revealed further that he thought the move would prove to be a big mistake.
She is exquisitely pretty a perfect poppy. But she is a child. She does not look old enough to be out of school much less married Charles had reportedly said.
However he wasn’t the only one close to backing out as the princess too had reportedly told her sisters a day before the wedding that she does not wish to go with it anymore.
Her sisters managed to help her get through with it by telling her that it was too late to back out now.