Sunday, May 31, 2020

مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مدینہ: 
سعودی عرب میں مسجد نبوی اور فلسطین میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے
۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی اورمسجداقصیٰ کو بھی نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی ڈھائی ماہ بعد نمازکیا دائیگی کے لیے کھول دیا گیا۔


اس موقع پر نمازیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا اور فرزندان اسلام بڑی تعداد میں جوق در جوق نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد نبوی آئے۔ مسجد کو گنجائش کے حساب سے 40 فیصد نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔

نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور زیادہ تر نمازیوں نے ماسک پہنے تھے اور جائے نماز ساتھ لائے تھے جبکہ صف بندی میں آپس میں متعین فاصلہ بھی رکھا گیا۔

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت


                                    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ  کو کھری کھری سنادیں



امریکی گلو کارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاک کے بعد ملک کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر امریکی صدر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹرمپ پوری صدارتی مدت میں سفید  فام بالادستی اور نسل پرستی کی آگ بھڑکانے کے بعد آپ تشدد کی دھمکی دینے سے پہلے جھوٹی اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تاہم نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو نکال باہر کرے گی۔ 

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا.اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھ کر اتنا شدید دباؤ ڈالا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی، واقعہ کے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب کیخلاف پرتشدد مظاہر    شدت اختیار کرگئے ہیں اور حالات سنگین ہونے کے باعث کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے




The Islamic Republic of Pakistan


 The Islamic Republic of Pakistan



The Islamic republic of Pakistan emerged as an independent sovereign state on 14th August 1947, as a result of the division of former British India. It lies between 23,35 to 37 05 north latitude and 60-50 to 77- 50 east longitude touching the Hindukush Mountains in the north and extending from the Pamirs to the Arabian Sea.

Pakistan covers 796,095 sq.km with a population of 132.35 million according to population census 1998. It is divided into four provinces:


Punjab

Sindh

Khyber Pakhtunkhwa

Balochistan